Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • غزہ کے بار ے میں سلامتی کونسل کی قرارداد پر حماس کا ردعمل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناکافی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد اس علاقے کی ضروریات و مطالبات اور المناک صورت حال کے مطابق نہیں ہے۔ تحریک حماس نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس قرارداد کو کچھ اس طریقے سے پیش کیا ہے کہ جس سے صیہونی غاصبوں کو فلسطینیوں کا قتل عام اور غزہ کی تباہی جاری رکھنے کا جواز فراہم ہوتا ہے۔ تحریک حماس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ صیہونی حکومت کو پورے غزہ اور خاصطور سے شمالی علاقوں میں امداد رسانی کا پابند بنائے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے سخت ترین حمایت کرنے والے ملک کی حیثیت سے امریکہ پر غزہ پر بمباری رکوانے کے لئے پڑنے والے عالمی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کی رات ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ یہ قرارداد ایک ہفتے کی تاخیر سے منظور کی گئی ہے۔

ٹیگس