Dec ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • تمام آپشنز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں: یمن کے وزیر دفاع کا اعلان

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ان کا ملک دشمن کے تمام آپشنز اور تمام ممکنہ مفروضوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے-

سحرنوز/عالم اسلام: یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع محمدالعاطفی نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ اس ملک کے لئے کوئی ریڈ لائن نہیں ہے اور کسی بھی صورت حال کا وقوع پذیر ہونا ممکن ہے۔ العاطفی نے یمن کی فوجی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام آپشنر اور ممکنہ مفروضوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی آمادگی رکھتے ہيں اور یہ کہ ہمارے اسٹریٹیجک ہتھیار دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں نیز ان کی رینج دشمنوں کی توقعات سے زیادہ ہیں۔

یمن کی حکومت کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یمن آبنائے باب المندب پر ​​اپنی جیواسٹریٹیجک موجودگی کے حق کا بخوبی تحفظ کر رہا ہے۔ العاطفی نے مزید کہا کہ صیہونی امریکی اتحاد کا ہدف یمن کو فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ ہم واشنگٹن، تل ابیب، لندن اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے ہر ملک کو یہ بتانا دینا چاہتے ہیں کہ آج کا یمن، کل کے یمن سے مختلف ہے۔

ٹیگس