Dec ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے بحیرۂ احمر میں ایک اور بحری جہاز کو روک دیا

یمنی ذرائع نے یمنی فوج کے توسط سے بحیرۂ احمر میں ایک بحری جہاز کے روکے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی بحریہ نے اس ملک کی الحدیدہ بندرگاہ سے پچاس کیلومیٹر کےفاصلے پر ایک بحری جہاز کو روک دیا- اس نیوز ایجنسی نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہيں-

یمن کی مسلح افواج ، سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف جاری صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں اوراس علاقے کا محاصرہ کیئے جانے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ چند ہفتوں سے بحیرۂ احمر میں صیہونی حکومت کے تیل بردار اور سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے۔

ٹیگس