Jan ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • تل ابیب پر القسام بریگيڈ کے میزائلوں کی بارش، مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے تل ابیب پر میزائل برسائے ہيں جس کے نتیجے میں سینتس مقبوضہ علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں تل ابیب پر میزائل برسائے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق گوش دان اور ہشویلہ کے مقبوضہ علاقوں کی جانب تقریبا آٹھ میزائل فائر کئے گئے ہیں جبکہ پانچ میزائل مقبوضہ مرکزی علاقوں پر لگے ہيں اور سینتس علاقوں میں خطرے کا سائرن بج اٹھا۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ان میزائلی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں خطرے کا سائرن بج اٹھا۔
یہ میزائلی حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ فلسطینی استقامت کی صلاحیتوں کو کم کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے اقدامات اور وحشیانہ حملوں کا کوئی نتیجہ نہيں نکلا ہے اور جنگ کو تقریبا تین مہینہ گزرنے کے باوجود فلسطینی استقامت مقبوضہ علاقوں پر میزائل برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹیگس