یمنی فوج نے ایک بار پھر بحیرۂ احمر میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے بحیرۂ احمر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: ایک یمنی فوجی ذریعے نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ فوج نے بحیرۂ احمر میں ایک جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے تاہم اس جہاز کی پہچان نہيں بتائي گئي ہے ۔ یمنی حکام نے ابھی تک اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہيں کیا ہے- برطانیہ کی بحری تجارت کے ادارے نے بدھ کی صبح اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک واقعہ رونما ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں- برطانوی ادارے نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں تقریبا پچاس بحری میل کے فاصلے پر ایک واقعہ رونما ہونے کی رپورٹیں ملی ہيں -
اس ادارے کے مطابق رپورٹوں سے اتحادی فوجیوں کی جانب سے جوابی کارروائی کی رپورٹیں موصول ہوئي ہيں تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر نہيں ہے- یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملت فلسطین کی حمایت میں صیہونی بحری جہازوں اور بوٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن دیگر جہازوں کے لئے راستہ کھلا ہوا ہے اور انھيں مکمل تحفظ حاصل ہے- یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ پر حملے کرتا رہے گا اس وقت تک بحیرۂ احمر سے مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے جہازوں پر حملے بھی جاری رہيں گے ۔