Jan ۱۰, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی حکومت کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے شدید حملے جاری

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی مرکز المرج کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین  ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کے ایک مرکز پر اپنے نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایک مقبوضہ علاقے "عرب العرامشہ" میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جس سے مقامی لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔

صہیونی فوج نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی جانب سے مقبوضہ "عرب العرامشہ" کے علاقے کی طرف گولی باری ہوتی دیکھی گئی ہے اور جہاں سے یہ گولی باری کی گئی ہے وہاں فائرنگ کی گئی ہے۔  

المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر نے بھی رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع "جرداح" کے صیہونی ٹھکانے کو براہ راست لبنان سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان کے علاقے "کفرکلا" پر صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں ایک لبنانی شہری شہید ہوگیا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے بیت لیف میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے۔

ٹیگس