یمن پر امریکا اور برطانیہ کی جارحیت فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے موقف کو تبدیل نہیں کرسکتی، یمنی پارلیمنٹ کا بیان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i429551-یمن_پر_امریکا_اور_برطانیہ_کی_جارحیت_فلسطین_کی_حمایت_میں_یمنی_عوام_کے_موقف_کو_تبدیل_نہیں_کرسکتی_یمنی_پارلیمنٹ_کا_بیان
یمن کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملے، فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے موقف کو کبھی تبدیل نہیں کرسکیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکا اور برطانیہ کی جارحیت فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے موقف کو تبدیل نہیں کرسکتی، یمنی پارلیمنٹ کا بیان

یمن کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملے، فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے موقف کو کبھی تبدیل نہیں کرسکیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی پارلیمنٹ نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی قیادت اور اس جارحیت کے جوابی آپشنز کی حمایت کی ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ یہ جارحانہ حملے یمن کے موقف کے صحیح ہونے کو ثابت کرتے ہیں کہ جو فلسطینی عوام کی حمایت کےلئے انسانی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری، فریضے کے احساس اور پختہ یقین پر مبنی ہيں۔
یمن کی پارلمینٹ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ملک کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے حملے، فلسطین کی حمایت میں یمنی عوام کے موقف کو کبھی تبدیل نہیں کرسکیں گے۔ اس بیان میں یہ بھی ذکر ہوا ہے کہ ہم یمن کے خلاف سلامتی کونسل کی حالیہ متعصبانہ قرارداد میں دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں۔