Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran

یمن کے باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کے باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ الحدیدہ، صعدہ، تعز، ذمار اور البیضا کے مختلف علاقوں کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ یمن کے ایک عہدیدار کے حوالے سے صابرین نیوز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد یمن پر حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ یہ حملے غزہ کے مظلوم اور نہتے عوام کی حمایت میں یمن کی مسلح افواج کی جانب سے بحیرہ احمر اور باب المندب میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے بہانے سے شروع کئے گئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ نہیں رکتا ہے، بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

ٹیگس