خلیج عدن: بحری جہاز پر ڈرون حملہ
پریس ذرائع نے خلیج عدن میں ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی بحریہ کے جہاز نے مارشل جزائر کے پرچم کے حامل بحری جہاز کی جانب سے کہ جس پر یہ ڈرون حملہ ہوا، مدد کی اپیل پر کارروائی کی۔
یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کئے اور اسی کے ساتھ یمنی بحریہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی جہازوں اور اسی طرح ان جہازوں پرحملے کئے جائیں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جائیں گے ۔
یمنی حکومت نے اسی کے ساتھ سمندری نقل و حمل کی کمپنیوں سے کہا ہے کہ اگر ان کی منزل مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہیں نہ ہوں تو بحیرہ احمر میں ان کی رفت و آمد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر اعلان کر رکھا ہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی بحریہ صرف ان جہازوں کے خلاف آپریشن انجام دیتی ہے جو صیہونی حکومت کے ہوں، یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہوں ۔ اس بیان کے مطابق بحیرہ احمر میں یمنی بحریہ کی کارروائیاں اسی وقت بند ہوں گی جب غزہ کے خلاف فوجی جارحیت بند ہوجائے اور غزہ کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد، کھانے پینے کی اشیا، دواؤں اور ایندھن کی سپلائی شروع ہوجائے۔