Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 صیہونی فوجی زخمی 2 کی حالت نازک

مقبوضہ النقب کے سوروکا اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے مزید سترہ صیہونی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان صیہونی فوجیوں کا علاج و معالجہ جاری ہے جبکہ دو صیہونی فوجیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اسپتال میں داخل صیہونی فوجیوں میں سے مجموعی طور پر گیارہ اسرائیلی فوجیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دو ہزار پانچ سو اناسی فوجی زخمی ہو چکے ہیں ۔ صیہونی فوج نے جنگ غزہ میں پانچ سو فوجیوں کی ہلاکت اور دو ہزار تین سو کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ غزہ سے متعلق اپنے جانی و مالی نقصانات کی خبروں کو وسیع پیمانے سینسر کیا جاتا رہا ہے۔ ایک صیہونی فوجی افسر نے بھی، جو جنگ غزہ سے واپس لوٹا ہے، جنگ غزہ میں صیہونی فوجیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں نیتن یاہو حکومت کے اعداو شمار کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کوئی تین ہزار صیہونی فوجی ہلاک اور گیارہ ہزار دیگر زحمی ہو چکے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت، بغاوت کے خوف اور اندرونی اختلافات بڑھنے سے خائف ہو کر صیہونی فوج کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں اعداد و شمار کم کرکے بتاتی رہی ہے۔

ٹیگس