Jan ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  •  یمنی فوج نے امریکی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا

یمنی فوج نے امریکی بحری جنگی جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج خلیج عدن اور باب المندب میں ایک امریکی جنگی جہاز اور کچھ بوٹوں کے ساتھ یمنی فوج کا تصادم ہوا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس تصادم کے نتیجے میں امریکہ کی جنگی جہازوں پر براہ راست حملہ کیا گیا، بیان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں امریکہ کے دو بحری جہازوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑا۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تصادم کا ایک اور نتیجہ یہ سامنے آیا کہ کئی بیلسٹک میزائلوں نے امریکی جنگی بوٹوں کو چکما دیتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، یحیی سریع نے اعلان کیا کہ اس تصادم میں کہ جو دوگھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہا یمن کی مسلح افواج نے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی وزارت جنگ اور وزارت خارجہ سے متعلق دو بحری جہازوں پرحملہ ہوا ہے جن پرامریکی پرچم نصب تھا۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے جو ان دونوں بحری جہازوں کی حفاظت پر مامور تھی، بعض میزائلوں کو ناکام بناد یا ۔ رپورٹ میں ان دونوں بحری جہازوں کا نام مائرسک ڈیٹرویٹ اور مائرچساپیک بتایا گیا ہے ۔

ٹیگس