امریکا صرف طاقت کی زبان سمجھتاہے، عراقی استقامتی محاذ کا بیان
عراق کی اسلامی مزاحمت نے کہا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت امریکہ نے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کےلئے جو ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بغداد کی بات مانی ہے یہ صرف مزاحمت کی جانب سے اس کو لگائی گئی کاری ضربوں کا نتیجہ ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلاء سے متعلق اسلامی مزاحمت کے مطالبات کے باوجود امریکی مکر و فریب کے سبب پارلیمنٹ کی قرارداد پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے تاہم اب امریکہ نے عراقی حکومت کی اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنانے کی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور یہ صرف مزاحمتی حملوں کا نتیجہ اور شہداء کے خون کی برکت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برسوں کی جدوجہد کے تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ امریکہ ہمیشہ وعدہ خلافی کرتا آیا ہے۔