Jan ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • عراقی استقامتی محاذ کے امریکی اڈوں پر حملے

عراقی کی اسلامی مزاحمتی فورسیز نے ایک رات میں شام اورعراق میں امریکی فوجی اڈوں کو چار بار نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق العمر آئيل فیلڈ کے قریب الخضراء علاقے میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گيا ہے۔ یہ فوجی اڈہ مشرقی شام کے صوبے دیروالزور میں واقع ہے۔
بعض خبری ذرائع نے اس فوجی اڈے میں کئی دھماکے سنے جانے کی خبر دی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان دھماکوں کی وجہ میزائل حملہ ہے یا ڈرون حملہ۔
المیادین نے بھی خبر دی ہے کہ مشرقی شام میں واقع کونیکو آئيل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ ہوا ہے۔
عراقی مزاحمت نے بھی کہا ہے کہ امریکی غاصب فوجیوں اور صیہونی فوجیوں کے جرائم کے خلاف مزاحمت جاری ہے اور کونیکو آئیل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ مزاحمتی فورسیز نے اسی طرح شام کےصوبہ الحسکہ کے علاقے خربہ عدنان میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی استقامتی تحریکوں نے مغربی عراق میں امریکی فوجی چھاؤنی عین الاسد کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس