Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے سرکاری انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ اڑتالیس گھنٹے میں اڑتیس سے زیادہ قتل عام کی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے سرکاری انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے گزذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں اڑتیس سے زیادہ قتل عام کی کارروائیاں انجام دیں جس کے نتیجے میں صوبہ خان یونس میں تین سو پچاس افراد شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں سرکاری انفارمیشن سینٹر نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور میڈیکل عملہ اب تک ان دسیوں شہیدوں تک رسائی حاصل نہيں کر سکا ہے جن کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں کیونکہ غاصب صیہونی فوجی بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے شہدا کی لاشیں اٹھانے نہيں دے رہے ہيں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے جرائم اور ان کی جانب سے شہداء کے جنازے قبرستانوں ميں دفن کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی بنا پر ایک سو پچاس شہیدوں کو ناصر اسپتال کے اندر ہی دفن کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس