Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کیلئے پیرس میں مذاکرات، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

حماس نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے آج پیرس میں نئے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے رہنما محمد نزال نے العربی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات، اس سلسلے میں سابقہ مذاکرات کا تسلسل ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا میں قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں جو کہا جا رہا ہے وہ صیہونی قیدیوں کے گھروالوں کا دباؤ کم کرنے کے لئے ہے۔

محمد نزال نے کہا کہ آج کے پیرس اجلاس کا موضوع ان تازہ ترین نتائج کا جائزہ لینا ہے جس کے ذریعے جنگ اور قیدیوں کے تبادلے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بعض ذرائع ابلاغ نے قیدیوں کے بارے میں پیرس مذاکرات کے نتائج کو امید بخش قرار دیا ہے۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کے میڈیا نے بیرون ملک صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم موساد اور داخلی سیکورٹی ایجنسی شاباک کے سربراہوں کی پیرس میں مصر، قطر اورامریکی حکام سے ملاقات کی خبر دی تھی ۔

اس رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے نئے سمجھوتے کی جانب آگے بڑھنا ہے۔

ٹیگس