Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • مشرقی جبالیا اورغزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والا نیٹ ورک تباہ : سرایا القدس

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی قیدیوں کے لواحقین کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی قیدی صرف استقامت کے عزم و ارادے سے ہی رہا ہو سکتے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ مشرقی جبالیا اورغزہ کے مرکزی علاقوں میں صیہونی دشمن کو امداد پہنچانے والے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ۔ اس ترجمان نے کہا کہ تحریک استقامت کی، خواہ حزب اللہ لبنان ہو یا یمن اور عراق کی اسلامی استقامت ہو یا کوئی اور گروہ کی جانب سے ہو، حمایت کئے جانے کا اقدام قابل ستائش ہے۔

سرایا القدس کے ترجمان نے تاکید کی کہ غاصب صیہونی دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہر محاذ پر ان کے خلاف برسرپیکار ہیں اور دشمن اگر ریت کو بھی چھان لے گا تو بھی صیہونی قیدیوں کا پتہ نہیں لگا سکے گا مگر یہ کہ خود تحریک استقامت صیہونی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کی خبر کا مقصد، تحریک استقامت کا حوصلہ اور جذبہ بڑھانا نہیں ہے اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جنگ جاری رکھنے کی دھمکی سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

 

ٹیگس