غزہ پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ اسپتالوں پر آج بھی اپنی وحشیانہ بمباری جاری رکھی جس میں دسیوں فلسطینی شہید اور ز خمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: خبری ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے دیرالبلح میں ایک گھر اور غزہ کے مرکز میں واقع المصدر علاقے میں زرعی زمین پر ہوائی حملے کئے ہیں۔ فلسطین کے مقامی ذرائع نے اسی طرح رپورٹ میں کہا ہے کہ دیرالبلح میں الصلاح نامی مرکز پر صیہونی حکومت کے حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطین کے مقامی ذرائع نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری کی خبر دی ہے۔ فلسطینی ذرائع نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ہلال احمر سوسائٹی اور الامل علاقے پر بھی بمباری کی خبر دی ہے۔ مغربی خان یونس کے علاقوں پر بھی صیہونی فوجیوں نے توپخانے کے حملے کئے ہيں۔ فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے بھی کہا ہے کہ شہر خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب صیہونی فوجیوں نے شدید حملے کئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کے مقامی ذرائع نے غرب اردن کے شہر طوباس میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کی خبر دی ہے جو دو گھنٹے سے زياد تک جاری رہی۔