عراقی مزاحمت کا امریکہ کو جواب، شام میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام میں خرب الجیر علاقے میں امریکہ کے زیر کنٹرول اڈے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے باضابطہ بیان میں شام کے اندر خراب الجیر نامی علاقے میں غاصب امریکی فوجیوں کے اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق اور علاقے میں امریکہ کی غاصب فوجوں کے خلاف مزاحمت کے تناظر اور غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی ہلاکتوں کے جواب میں، ہفتے کے روز شام کے اندر خراب الجیر علاقے میں امریکی مقبوضہ فوجی اڈے کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان میں دشمن کے ٹھکانوں اور تعیناتی مراکز کو پامال کرنے کے مقصد سے ایسے حملوں کے جاری رہنے پر تاکید کی گئی ہے۔
ہفتے کو ہی عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق کے شمال میں واقع اربیل میں امریکی فوجی اڈے حریر کے اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔