حزب اللہ لبنان کا صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ
حزب اللہ لبنان نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع غاصب صیہونی حکومت کی فوجی چھاؤنی پر میزائل حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ برانیت فوجی چھاؤنی پر کیا گیا۔ اس سے قبل بھی حزب اللہ لبنان نے لبنان کی سرحد کے قریب الکوبرا کی پہاڑیوں پر واقع صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ایون مناحم صیہونی بستی پر حملہ کر کے غاصب صیہونیوں کو خاصا نقصان پہنچایا گيا۔ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں یرؤون کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا اور خاصا نقصان پہنچایا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے حالیہ دنوں اور غزہ کے نہتھے عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے اور فلسطینی عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام کئے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں اور جارح صیہونیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے صیہونی آبادکاروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گيا ہے۔