Feb ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • عراقی سرزمین پر کسی حملے کے مخالف ہیں: السودانی

عراقی وزیر ا‏‏عظم نے اپنے ملک سے امریکی اتحاد کے فوجیوں کے باہر نکلنے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردستان بھی اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہے-

سحرنیوز/ عالم اسلام: عراقی وزیراعظم محمد السودانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراقی فوجیوں اور الحشدالشعبی کے مراکز پر امریکہ کے حالیہ حملوں کے بعد سے واشنگٹن کے ساتھ کوئی رابطہ نہيں ہوا ہے- السودانی نے عراق میں امریکی اتحاد کا کام ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کے مخالف ہيں چاہے وہ کسی بھی طرح سے کیا جائے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراقی کردستان بھی غیرملکی فوجیوں کے انحلاء کے بارے ميں امریکہ سے ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہے کہا کہ امریکہ نے عراق کی درخواست پر کام شروع کیا تھا اور عراق کی درخواست پر ہی ختم کرے گا ۔

ٹیگس