Feb ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کی بمباری

صیہونی فوجیوں نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے شمالی اور جنوبی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی فوجیوں نے آج صبح غزہ کے شمالی علاقے جبالیا اور جنوبی علاقے رفح نیز مرکز میں دیرالبلح پر بمباری کی ہے۔ صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیا کے فلسطین بینک پر بھی متعدد بار بمباری کی-

جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گيا جس کےنتیجے میں اب تک آٹھ افراد شہید ہوئے ہیں جن میں سبھی خواتین اور بچے ہيں جبکہ بہت سے زخمی بھی ہوئے ہیں- لاشوں اور زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کا کام جاری ہے-

صیہونی حکومت کے فوجی ٹینک خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کئی اسکولوں کے اطراف میں تعینات ہوگئے ہیں اور صیہونی فوجیوں نے العودۃ، الشیخ جبر اور قندیلہ نامی اسکولوں میں پناہ لینے والے فلسطینوں سے، ان اسکولوں سے نکل جانے کو کہا ہے-

میڈیا ذرائع نے شہر غزہ کے الشیخ عجلین اور الرمال علاقوں میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان لڑائی کی خبر دی ہے- صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹرز بھی اس لڑائی کے دوران شہر غزہ کے مغربی علاقے میں اترے ہیں- صیہونی میڈيا کے مطابق جمعے کے روز غزہ سے تین سو پچاس لاشوں کو صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین منتقل کیا ہے- اس اقدام کا مقصد صیہونی فوجیوں نے، غزہ میں ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی لاشوں کی شناخت بتایا ہے-

ٹیگس