مقبوضہ فلسطین میں بحرالمیت کے سواحل پر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر عراقی استقامت کا حملہ
عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں بحرالمیت کے سواحل پر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی تحریک استقامت کے بیان میں آیا ہے کہ عراقی اسلامی استقامت کے مجاہدین نے غاصب صیہونی فوجیوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ اور غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں بحرالمیت کے سواحل پر حساس اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے اپنے بیان میں دشمن کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے پر تاکید بھی کی ہے۔
دوسری جانب پریس ذرائع نے مشرقی شام میں کونیکو گیس فیلڈ کے اطراف میں امریکی فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔ امریکہ کے اس فوجی ٹھکانے پر تین راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق و شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر سو سے زائد بار حملوں سے اس بات کو سمجھا دیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کی امریکی حمایت کی واشنگٹن کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔