Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ سے باہر نہ نکلنے پر فلسطینیوں کی تاکید

غزہ کے جنوبی شہر رفح میں پناہ گزیں فلسطینیوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے زمینی حملے پر تشویش کے باوجود وہ اپنی سرزمین اور وطن سے باہر نہيں جائيں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی پناہ گزینوں نے ترکیہ کی اناتولی نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وہ غزہ سے باہر نکالنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہيں اور ان کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی بمباریوں اور حملوں کے باوجود وہ اپنی سرزمین پر مرنا پسند کریں گے لیکن باہر نہيں نکلیں گے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسا منصوبہ تیار کریں جس کی مدد سے رفح میں رہنے والے عام شہری بھی باہر نکل جائيں اور حماس کے باقی ماندہ فوجی بھی شکست سے دوچار ہوجائيں۔

ٹیگس