Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر یمنی فوج کا حملہ

یمن کی فوج نے ایک بارپھر بحیرہ احمر میں ایک برطانوی بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر میں برطانوی آئل ٹینکر پولکس پر کامیاب حملہ کیا گيا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے اس علاقے میں یہ آپریشن غزہ میں صیہونی جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں کیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن میں برطانوی آئل ٹینکر پر کئي میزائلوں سے حملہ کیا گیا اور یہ میزائل سیدھے اپنے نشانے پر لگے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی جہازوں اوراسرائیلی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر اس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک غزہ کے خلاف حملے بند اور اس کا محاصرہ ختم نہيں ہوجاتا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج، یمن اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائياں جاری رکھے گی۔

ٹیگس