Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں پر میزائلی حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے المالکیہ اڈے کو برکان میزائل سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک نے سرحدی علاقے شبعا فارم کے رویسات العلم فوجی اڈے پر بھی میزائلی حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوج اپنی دھمکیوں کے برخلاف لبنان پرحملے کی صلاحیت نہیں رکھتی. المیادین نے آج سنیچر کو رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے لبنان پر حملے، دریائے اللیطانی تک حد فاصل قائم کرنے اور اس علاقے میں رہنے والے حزب اللہ کے افراد کو ختم کرنے کی طاقت نہيں رکھتے۔ لبنانی استقامت کے نوجوانوں نے سات اکتوبر کے بعد سے ہی صیہونی دشمن کے خلاف حملے اور فوجی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ حزب اللہ لبنان، طوفان الاقصی کے ایک دن بعد سے ہی سو کلومیٹر کے دائرے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بناتی رہی ہے۔
صیہونی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اس علاقے میں صیہونی فوج پھنس گئی ہے۔

ٹیگس