Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran

اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ لبنان نے ایک اور دقیق حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوج کے 769ویں مشرقی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج دوپہر کے وقت اسرائیلی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کریات شمونہ بیس میں اسرائیلی فوج کی 769ویں مشرقی بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اس ویڈیو میں بتائی گئی تاریخ کی بنیاد پر یہ آپریشن گزشتہ جمعرات کو کیا گیا۔

حزب اللہ نے گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر درجنوں حملوں کی اطلاع دی ہے۔

گزشتہ روز لبنانی مزاحمت نے کریات شمونہ کی علاقائی کونسل کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

 

ٹیگس