Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • شام، صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں 3 شہید

شام پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں تین لوگ شہید ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔

اس سے پہلے المیادین چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مغربی شام پر اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق المیادین چینل نے اپنے رپورٹر کا حوالہ دیا اور مغربی شام میں ٹرکوں پر اسرائیلی ڈرون حملے کی نئی تفصیلات شائع کیں۔

شام کے مقامی ذرائع نے اتوار کی صبح دعویٰ کیا تھا کہ مغربی شام میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک یا دو ٹرکوں پر حملہ کیا گیا۔

المیادین چینل نے شام میں اپنے نامہ نگار کا حوالہ دیتے ہوئے اس دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ حملہ مغربی شام کے القصیر علاقے میں العاصی پل کے قریب کیا گیا۔

المیادین نے مزید کہا کہ اس حملے میں دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس لبنانی چینل نے یہ بھی لکھا کہ اس ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

شام کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک حملے کی اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے اور شائع شدہ خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹیگس