Feb ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • فلسطین کے الزیتون محلے میں تین بار اترے اسرائیلی ہیلی کاپٹر، کیوں؟

فلسطین کے الزیتون محلے کے فلسطینی مزاحمت کے ایک فیلڈ کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے دشمن کی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور یہ محلہ مرکاوہ ٹینکوں کا قبرستان بن گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے علاقے الزیتون میں فلسطینی مزاحمت کے ایک فیلڈ کمانڈر نے صیہونی فوج کے ساتھ لڑائی میں پیشرفت کے بارے میں کہا کہ ہمارے مجاہدین نے غاصب فوجیوں کو جنگ کے دوران بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کے اس ذریعے نے الزیتون محلے سے اطلاع دی ہے کہ غاصب فوج کے ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک اور زخمی ساتھیوں کو منتقل کرنے کے لیے 3 بار الزیتون محلے میں اترے۔

صیہونی حکومت کے فوجی طیارے ہلاک اور زخمی صیہونیوں کو منتقل کرنے میں مدد کے لیے آئے اور کئی جگہوں پر انہوں نے شدید حملے کئے۔

مذکورہ ذریعے نے تاکید کی ہے کہ تمام شعبے کے ہمارے مجاہدین اب بھی اپنی جنگی پوزیشنوں پر موجود ہیں اور اپنے مشن کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

الزیتون کا محلہ مرکاوا ٹینکوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے اور صیہونی فوجیوں کی نقل و حرکت میں پریشانیوں کو بالکل واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیگس