Feb ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کا حملہ

الجزیرہ کے رپورٹر نے جنوبی لبنان کے شہر بیت لیو کے نواحی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے دو حملوں کی اطلاع دی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یہ حملے بدھ کے روز ہوئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں انجام دیئے گئے کہ جب اسرائیلی ذرائع نے بدھ کی صبح کریات شمونا علاقے کی صہیونی بستی پر لبنان کے مزاحمت کاروں کی طرف سے 2 راکٹ حملوں اور خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی تھی۔

پیر کے روز غاصب صیہونی فوج نے بعلبک پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس پر کئی ردعمل سامنے آئے۔

اس صیہونی حملے کے جواب میں لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ مزاحمت کار لبنان کے دیہاتوں اور شہروں پر دشمن کی مسلسل جارحیت کا جواب تلاش کرنے میں پہل کریں گے۔

حزب اللہ نے پہلی جوابی کارروائی میں مقبوضہ جولان میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر 60 راکٹ فائر کیے اور اس بات پر زور دیا کہ یہ حملہ بعلبک شہر کے اطراف میں صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے متعدد لانچروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑے میزائل حملے کے دوران جبل الجرمق میں مارون ایئر کنٹرول بیس کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد حزب اللہ نے حملہ آوروں کے خلاف مزید 3 راکٹ کارروائیاں کیں۔

ٹیگس