Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور برطانیہ کو یمن کا انتباہ

یمن کے سینئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ یمنی فوج دشمن کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر اسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کے سینئر رہنما محمد علی الحوثی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان، ڈسٹرائر سے پرواز بھرنے اور لینڈ کرتے وقت امریکی جنگی طیاروں کی کمزوریوں سے واقف ہیں اور ہم امریکہ اور اس کے اتحادی برطانیہ کو خبردار کرتے ہيں کہ پرواز کرنے کا فیصلہ ہرگز نہ کریں ۔

یمنی فوج ، گذشتہ کئی مہینوں سے فلسطینی استقامت اور غزہ کے عوام کی حمایت میں باب المندب اور بحیرہ احمر سے اسرائیل اور اسرائيلی بندرگاہوں کی جانب جانے والے کئی بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یمن کی فوج نے عہد کر رکھا ہے کہ جب تک غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے بند نہیں ہوں گے اس وقت تک اسرائیل یا اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو گذرنے نہيں دے گی اور اپنے حملے جاری رکھے گی ۔

یمنی فوج نے تاکید کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ صیہونی حکومت یا اس کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کے علاوہ تمام بحری جہازوں کی آمد و رفت آزاد ہے اور انہیں پورا تحفظ حاصل ہے ۔

ٹیگس