Mar ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا اہم اعلان

ماہ مبارک رمضان کے موقع پر مسجد الاقصی کے خطیب نے اس مسجد میں فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر عائد کی جانے والی بندشوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کی موجودگی واجب اور ضروری ہے۔

انھوں نے فلسطینیوں سے مسجد الاقصی کی طرف بڑھنے کی اپیل کی اور کہا کہ جہاں بھی غاصب و قابض نسل پرست صیہونی حکومت فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکے وہیں نماز پڑھنا شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے پرغاصب صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی کے اطراف میں پابندیاں لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے مسجد میں داخلے پر بندشیں لگادی ہیں اور وہ فلسطینی نمازیوں کی عبادات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس