یمن کے خلاف امریکی و برطانوی جارحیت
Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
خبری ذرائع نے یمن کے مختلف علاقوں پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے پیر کی شام یمن پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ضلع الصلیف کے راس عیسی نامی علاقے پر امریکا اور برطانیہ نے پیر کو تین بار حملہ کیا ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں تھی۔
یاد رہے کہ امریکا اور برطانیہ نے گزشتہ کئی ہفتوں سے یمن کے خلاف جارحانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد صیہونی حکومت کا سمندری محاصرہ ختم کرنے کے لئے یمن پر دباؤ ڈالنا ہے۔