صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملے
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی فضائی دفاعی تنصیبات کو سو سے زائد راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے فلسطینی مزاحمت اور غزہ کے عوام کی شجاعت و دلیری کی حمایت میں اور اسی طرح جنوبی لبنان کے علاقے بعلبک میں شہریوں کے گھروں اور دیہی علاقوں پر بمباری کے جواب میں منگل کو صیہونی دشمن کی فضائی دفاعی تنصیبات کو میزائل اور توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔
اسی طرح مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب آج صبح بھی تقریباً سو راکٹ فائر کیے گئے جو کہ سات اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ الجلیل الاعلی میں شہری کونسل کے سربراہ گیورا زالتز اور دیگر کونسلوں کے سربراہوں نے بھی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔