Mar ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں سامان لے جانے والے سولہ ٹرکوں کی آمد کا اعلان

الاقصی چینل نے شمالی غزہ میں آٹے ، غذائی اشیاء اور ڈبہ بند سامان لے جانے والے سولہ ٹرکوں کی آمد کا اعلان کیا ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ٹرکوں نے جبالیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی آنروا سے وابستہ گوداموں میں سے ایک میں اپنا سامان اتارا ہے۔ یہ مسلسل دوسری رات ہے جب غزہ کے شمال میں انسانی امداد پہنچی ہے۔ گزشتہ رات، گزشتہ چار مہینوں میں پہلی بار، انسانی امداد کے تیرہ ٹرک شمالی غزہ میں داخل ہوئے۔
قبل ازیں یورپی یونین کی کمشنر برائے ہم آہنگی اور اصلاحات ایلیسا فریرا نے صیہونی حکومت پر غزہ کے لیے انسانی امداد کی ترسیل میں تیزی لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فریرا نے یورپی پارلیمنٹ کے جلسے میں غزہ میں وسیع پیمانے پر قحط و بھوک مری کا خطرہ بڑھنے اور انسانی امداد حاصل کرنے کے لئے لائنوں میں کھڑے لوگوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے بارے میں کہا کہ غزہ کے غم انگيز واقعات و حالات میں اس وقت فوری جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی ترسیل میں تیزی لائے جانے اور قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس