Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل، صیہونی مخالف آپریشن، متعدد زخمی، سرچ آپریشن تیز

خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے میں واقع رام اللہ کے مغرب میں صیہونی مخالف کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے میں واقع رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں "دیربزیع" کے قریب صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ ہوئی ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع دو قصبوں دیر بزیع اور کفرنعمہ کے درمیان واقع علاقے "جبل الشبونی" میں صیہونیوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کی کارروائی کے بعد تازہ دم فوجی دستے بھیجے ہیں۔

دریں اثناء بعض ذرائع نے رام اللہ شہر کے مغرب میں دیر بزیع بستی کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شدید فائرنگ اور مسلح جھڑپوں کی اطلاع دی ہے ۔

مقامی فلسطینی ذرائع سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں چوکس ہے اور اس نے رام اللہ کے اطراف کی بعض بستیوں پر حملہ کیا ہے۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں دیربزیع میں صیہونی مخالف آپریشن کو 3 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس آپریشن میں شامل لوگوں کی شناخت کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مسلح شخص کارروائی کی جگہ سے فرار ہوگیا اور اس وقت جائے وقوعہ پر فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے مقام پر فائرنگ کے اس تبادلے میں 4 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ جھڑپوں اور فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے مغرب میں دیر بزیع نامی گاؤں کے قریب آج کی صیہونی مخالف کارروائی میں زخمی ہونے والے دو افراد کی جسمانی حالت تشویشناک ہے۔

بعض مقامی ذرائع نے آپریشن کے علاقے پر صیہونی حکومت کے کم از کم 18 ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی پرواز کی اطلاع دی ہے۔

ٹیگس