Mar ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے اندر پھر حملہ، 2 افراد ہلاک

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مغربی الجلیل کے علاقے میں ایک کار دھماکے اور گولیوں کی زد میں آ کر دو افراد ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ویب سائٹ وائی نٹ Y net) ) نے اطلاع دی ہے کہ مغربی الجلیل میں یرکا سے ابو سینان جانے والی روڈ پر ایک کار میں اچانک دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اور شخص کو گولی لگی ۔

رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص الطمرہ علاقے میں وہ زخمی ہوا تھا اور ہسپتال لے جاتے وقت اس کی موت ہو گئی ۔

ریسکیو فورسز نے بتایا کہ موقع پر ہونے والی کوششوں کے باوجود وہ دھماکے کا شکار ہونے والے شخص کو بچانے میں ناکام رہے اور اس کی لاش کو نہاریا میں واقع الجلیل میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام اور تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تاہم بتایا ہے کہ وہ اس کارروائی کی وجوہات اور محرکات کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ آج صبح ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا شخص 16 سالہ نوجوان ہے۔

ٹیگس