Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • انٹونیو گوترش کا غزہ میں جنگ بندی کے جلد از جلد قیام پر زور

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے روکنے اور اس علاقے میں فوری جنگ بندی کے قیام پر زور دیا۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غاصب اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 74 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ عالمی برادری کی طرف سے شدید مذمت اور مخالفت کے باوجود غاصب اسرائیلی حکومت اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کل (ہفتے کے روز) غزہ پٹی اور مصر کے درمیان واقع رفح سرحدی گزرگاہ کا دورہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مزید کوئی حملہ کیا جائے گا۔ غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے جاری رہنے کی صورت میں فلسطینی عام شہریوں اور علاقے کے حالات بدتر ہوجائیں گے کہا کہ پہلے سے کہیں زیادہ اب جنگ بندی کا وقت ہے۔

انٹونیو گوترش نے غزہ کے لیے انسان دوستانہ امداد کی راہ میں صیہونی حکومت کی طرف سے رکاوٹ ڈالے جانے کو اخلاقی اسکینڈل قرار دیا اور کہا کہ امداد بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ بھیجی جانی چاہیے۔

 

ٹیگس