Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان کا صیہونی جارحیت کا انتقام لینے کا اعلان

حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں ایک میڈیکل سنٹر پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے الہباریہ علاقے میں میڈیکل سینٹر کے طبی عملے اور بیماروں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جس میں کئی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں، مذمت کرتے ہيں۔ اس بیان میں شہداء کے اہل خاندان سے صبر و تحمل اور زخمیوں کے جلد از جلد شفایاب ہونے کی دعا کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ہم تاکید کے ساتھ کہتے ہيں اس جرم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح جنوبی لبنان کی الہباریہ کالونی میں لبنان کے اسلامی سنٹر کو حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں اب تک کم سے کم سات افراد شہید ہوچکے ہيں جبکہ ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگس