مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو بند کرنے کا صیہونی منصوبہ
نسل پرست صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی کو بند کرنے کے اشتعال انگیز منصوبے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں احتجاج بڑھنے اور مسجدالاقصی پرانتہاپسند صیہونیوں کی ممکنہ یلغار کے بہانے آئندہ دنوں میں مسجدالاقصی کو بند کرنے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی کا دروازہ ایسی حالت میں بند کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے کہ انتہاپسند صیہونی کچھ دن پر تل ابیب کے انتہاپسند حکام کے اکسانے پر اور ان کی سرپرستی میں مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہيں اور اس مقدس مقام کی پوزيشن تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے داخلی سیکورٹی کے انتہاپسند وزیر ایتمار بن گویر، اس سے قبل مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرچکا تھا تاہم صیہونی کابینہ نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی ۔
غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سات اکتوبر سے صیہونی حکومت مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخل ہونے کے سلسلے میں کئی طرح کی شرطیں لگا چکی ہے ۔