Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran

عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی تل نوف ایئربیس کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے تل نوف ایئربیس کو غزہ کے عوام کی حمایت اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی اسلامی استقامت نے اپنے بیان میں کہا کہ استقامت کے جوانوں نے گذشتہ روز غزہ میں ملت فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں ایک بنیادی ہدف کو نشانہ بنایاہے۔
عراق کی اسلامی استقامت نے اسی طرح ایلات میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقے میں واقع عیلبون کالونی میں ایک نہایت اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراقی استقامتی محاذ، اپنی جدید اسٹریٹیجی کے تحت صیہونیوں کے نہایت اہم مراکز منجملہ ایئرپورٹ اور فضائی ایئربیس پر حملے کرتا رہا ہے اور صیہونی حکومت کے فضائی ماحول کوغیرمحفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس