صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونی فوجیوں اور ان کی بکتربند گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں المالکیہ فوجی اڈے کو مارٹر گولوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اس بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے المالکیہ اور دیشون ٹاؤن میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنی گئی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے آغاز کے ایک دن بعد سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔ جس کے بعد صیہونیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور شمالی مقبوضہ فلسطین کےعلاقوں کے دسیوں ہزار افراد مزاحمت کے حملوں کے خوف سے فرار پر مجبور ہوگئے-صیہونی حکومت نے بھی اس دوران لبنان کے سرحدی علاقوں کو توپخانے اور ہوائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔