Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے فوجی اڈے پر 40 میزائل فائر

لبنان کی سرزمین سے شام کے مقبوضہ جولان کےعلاقے پر دسیوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبری ذرائع کے مطابق لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر دسیوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ یہ حملے دو مرحلے میں انجام پائے ہيں - خبری ذرائع نے مقبوضہ جولان میں خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔ بعض خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ جولان پر چالیس میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ گذشتہ رات بھی بعض ذرائع ابلاغ نے شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کی خبر دی تھی کہ جسکے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے تھے۔

ٹیگس