Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے اہم ایئر بیس اور آئل بندرگاہ پر حملے

عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین میں اہم صیہونی اہداف کو تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی استقامت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے عسقلان کالونی میں ایک اہم جگہ ، اس شہر کی آئل بندرگاہ کو اور ایک مزید بنیادی ہدف کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عراقی استقامتی گروہ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے دو علاقوں کو جس میں بیئرالسبع میں حاتسریم ایئر بیس اور مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم ہدف شامل ہے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے میڈيا نے پیر کی شب دعوی کیا تھا کہ اس کے بحری دفاعی سسٹم نے کہ جو ایلات بندرگاہ میں ساعر چھے بوٹ پر نصب تھا ، کسی بھی طرح کے مشکوک فضائی ہدف کا پتہ لگانے کے لئے ایکٹیو ہوگيا ہے۔

عراقی استقامتی گروہ، فلسطینی استقامت کی حمایت میں اور امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کا انتقام لینے کے لئے عراق و شام میں امریکی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین میں اپنے اہداف پر ڈرون اور میزائلی حملے کرتا رہا ہے۔

عراقی استقامتی محاذ اپنی نئی اسٹریٹیجی کے تحت صیہونیوں کے نہایت اہم مراکز منجملہ ہوائی اڈوں اور ایئربیسوں کو حملوں کا نشانہ بناتا ہے اور صیہونی حکومت کے فضائی حدود کو غیرمحفوظ بنانے کی کوشش کررہا ہے ۔

ٹیگس