Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت، مزید دسیوں فلسطینی شہید

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں ایک سو پچیس فلسطینی شہید اوردسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزرات صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی غزہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ غزہ کے دیگر علاقوں پر بھی صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
عید سعید فطر کے موقع پر بھی غزہ کے بے گناہ اور مظلوم عوام کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے حملے بدستور جاری رہے اور غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ کے خلاف حملوں کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر تینتیس ہزار چار سو بیاسی ہوگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح زخمیوں کی بھی تازہ ترین تعداد چھہتر ہزار پچاس افراد اعلان کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ میں جارحیت، قتل عام، تباہی و ویرانی، جنگی جرائم، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، امدادی اداروں پر بمباری اور قحط کی صورتحال پیدا کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا۔
صیہونی حکومت اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کئے بغیر، غزہ کی جنگ ہار گئی ہے اور چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی وہ مزاحمتی گروہوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں جو برسوں سے محاصرہ میں ہے، ہتھیار ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

ٹیگس