اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سنگین میزائلی حملے کی تصدیق کردی
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل حملے کے دوران ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع شتولا ٹاؤن میں ایک فوجی عمارت پر لگا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی میڈیا نے حزب اللہ کے اس میزائل حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے-
چند گھنٹے قبل حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ علاقوں میں کئی علاقوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران شبعا فارم کے مقبوضہ علاقوں ميں صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ نے میزائلوں سے سنگین حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے کوہ ھاردوف کی طرف 2 راکٹ داغے جانے کا مشاہدہ کیا ہے۔
لبنان کی حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم نے کفرشوبا کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیل کے رویسات العلم فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔