رہبر انقلاب اسلامی کے نام سید حسن نصراللہ کا تعزیتی پیغام
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے طول عمر کی دعا کی ہے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: المنار چینل کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل "سید حسن نصر اللہ" نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں ہیلی کاپٹر حادثے میں "سید رئیسی" اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
اس پیغام میں سید حسن نصر اللہ نے رہبر انقلاب اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حساس مرحلے میں شہیدوں کے غم میں شریک ہیں۔ آپ سامراجی طاقتوں کے خلاف جنگ میں امت اسلامیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہماری اور تمام مظلوم مزاحمتی تحریکوں کی امیدیں آپ کی دانشمندانہ قیادت سے وابستہ ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اس پیغام میں مزید کہا کہ میں خداوند متعال سے آپ کی طول عمر کی دعا کرتا ہوں، اللہ تعالی آپ اور جملہ لواحقین کو اس عظیم سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ شہید حسین امیرعبداللہیان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مزاحمت کے دفاع کا پرچم تھامے رکھا۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے مزيد کہا کہ میں آپ کی خدمت میں حزب اللہ اور مزاحمت کے تمام حامیوں کی جانب سے انتہائی مخلصانہ تعزیت پیش کرتا ہوں۔