May ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • رفح میں فلسطینیوں کے تازہ قتل عام کی وجہ سامنے آگئی

فلسطین کی تحریک مجاہدین نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا تازہ قتل عام ، فلسطینی مزاحمت اور اس کی جنگی ایجادات کے خلاف اس حکومت کی شکست کو چھپانے اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں اور بین الاقوامی نظام کی اقدار کو گھٹانے کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مجاہدین نے پیر کے روز ایک بیان میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم اور ان کے حقوق سے محروم کرنے میں امریکہ کو حقیقی شراکت دار قرار دیا اور مزید کہا کہ ہم امریکی حکومت اور صدر جو بائیڈن کو نھہتے اور بے گھر فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کی گھناؤنی کارروائیوں اور ان کے خلاف جرائم کے تسلسل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں-

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن اپنے مسلسل جرائم کے ساتھ ، مزاحمت کی استقامت اور ایجادات کے مقابلے میں اپنی شکست سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور عالمی برادری کی خاموشی اور بے بسی سے فائدہ اٹھا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی تل ابیب کے جرائم و جارحیت جاری رہنے کے سبب، دشمن کو اپنی سرزمین سے نکالنے اور اس کی دہشت گرد فوج کو ختم کرنے کے ہمارے عزم میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس