اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، شہداء کی تعداد میں مسلسل اضافہ
May ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
صیہونی فوج نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے رفح کے محلوں تل السلطان اور البریکات میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا جبکہ صیہونی فوج کے توپخانوں نے بھی رفح شہر کے السعودی محلے پر شدید گولہ باری کی ہے صیہونی فوج کے ان حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے رفح پر انتہائي وحشیانہ حملے کئے ہيں جن میں دوسو سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہيں۔