May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 53 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کی رات اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونیوں نے مزید 53 فلسطینیوں کو وحشیانہ انداز میں شہید کیا ہے

سحر نیوز/ عالم اسلام:  غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کی جارحیت کے 237ویں دن بھی صیہونیوں کے حملوں میں کمی نہیں آئی ہے۔

فلسطینی وزآرت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو صیہونی فوج نے غزہ کے 5 علاقوں پر شدید بمباری اور گولہ باری کی جس میں درجنوں شہید اور تین سو ستاون زخمی ہوگئے ہیں۔

 فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر صیہونیوں کے حملوں ميں شہید ہونے والوں کی تعداد چھتیس ہزار دو سو چوبیس اور زخیوں کی تعداد اکیاسی ہزار سات سو ستتر ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس