Jun ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کیلئے ایک مشکل اور بری صبح، رفح میں فلسطینی استقامت کے ہاتھوں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزير نے شہر رفح میں فلسطینی استقامت سے جنگ میں چار صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کو بدشگونی سے تعبیر کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے کہا کہ رفح میں گعفاتی بریگيڈ سے تعلق رکھنے والے چار فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان کے باعث اسرائیلیوں نے ایک مشکل اور بری صبح کا آغاز کیا۔

اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ شہر رفح میں فلسطینی استقامتی گروہوں کے ساتھ فوجیوں کی شدید لڑائی میں ایک فوجی افسر اور گعفاتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا نے سخت سنسرشپ کے باوجود ان فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی حکومت، غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکت پرعوامی ردعمل سے خوف زدہ ہے اور اسی بنا پر وہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کرتی۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے اس سے قبل کہا تھا کہ فوج کی جانب سے اعلان ہونے والے زخمی فوجیوں کی تعداد اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سامنے آنے والے اعداد و شمار میں کافی تضاد پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کے چینل نمبر بارہ نے رپورٹ دی تھی کہ فوج نے اسپتال حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ فوج سے ہماہنگی کے بغیر ہلاکتوں کا اعلان نہ کریں ۔

 

ٹیگس